ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / باندرہ ریل ٹرمینس حادثہ: ریلوے کا عارضی قدم، پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت معطل

باندرہ ریل ٹرمینس حادثہ: ریلوے کا عارضی قدم، پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت معطل

Mon, 28 Oct 2024 10:38:03  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 28/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)ریلوے نے پلیٹ فارم پر بے قابو بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے 8 نومبر 2024 تک پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت عارضی طور پر معطل کر دی ہے، تاہم یہ پابندی بزرگوں اور طبی ضرورت مند افراد پر لاگو نہیں ہوگی۔ باندرہ ریل ٹرمینس پر ٹرین میں سوار ہوتے وقت مسافروں کے درمیان بھگدڑ مچنے کے بعد ریلوے حکام کو فوری کارروائی کرنی پڑی۔ اس حادثے میں تقریباً 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہر سال دیوالی اور چھٹھ جیسے تہواروں کے دوران ملک کے اہم ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا ہجوم معمول سے زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

باندرہ ریل ٹرمینس پر پیش آئے اس حادثے کے بعد ریلوے حکام نے مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ دراصل، مسافروں کے ساتھ ساتھ انہیں الوداع کہنے آنے والے افراد بھی اسٹیشن پر جمع ہو جاتے ہیں۔

ریلوے نے اس حوالے سے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی اور چھٹھ کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو جا رہے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کو الوداع کہنے کے لئے اسٹیشنوں پر بھیڑ لگ رہی ہے۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے ریلوے کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔

دیوالی اور چھٹھ کے پیش نظر ممبئی کے تقریباً تمام اہم اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر عارضی روک لگائی گئی ہے، جس میں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، دادر، کرلا ایل ٹی ٹی، ٹھانے، کلیان، پونے اور ناگپور اسٹیشن شامل ہیں۔ یہ پابندی عارضی ہے، اور فی الحال 8 نومبر 2024 تک جاری رہے گی، جبکہ بزرگوں اور طبی ضرورت مندوں کو اس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔


Share: